ایکنا نیوز- نیوز چینل الجزیرہ کے مطابق پولیس کی گرفتاریوں کے باوجود غزہ کے حامی طلباء کی تحریک امریکہ اور یورپ میں پھیلتی جا رہی ہے۔
صیہونی حکومت کے خلاف امریکی طلباء کے احتجاج کے بعد امریکی پولیس فورسز نے سینٹ لوئس میں واشنگٹن یونیورسٹی کے پروفیسر پر فلسطینی قوم کی حمایت کرنے والے طلباء کے ساتھ ان کے مقابلے کی فلم بندی کرنے پر حملہ کیا۔
گارڈین اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں امریکہ کی ایموری یونیورسٹی کے صدر گریگوری فینس کے پولیس کو بلانے کے غیر ذمہ دارانہ اور غیر ضروری اقدام پر بحث کی اور پولیس فورس کی موجودگی کے بعد اس یونیورسٹی کے ماحول کو ’جنگی علاقے‘ سے تشبیہ دی۔
ایموری یونیورسٹی کے صدر کی جانب سے پولیس کو بلانے کے بعد، اٹلانٹا کے درجنوں پولیس افسران اور جارجیا کے ریاستی فوجی اکیڈمک کیمپس میں داخل ہوئے، 28 افراد کو گرفتار کیا، جن میں تین فیکلٹی ممبران، اور ایموری اور دیگر اٹلانٹا یونیورسٹیوں کے طلباء کی ایک غیر متعینہ تعداد شامل تھی۔
ویڈیو میں آپ دیکھ رہے ہیں لندن میں فلسطین کے حامیوں کے مظاہرے میں حسینی پرچم لہرائے جارہے ہیں:
4212826